مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کاپولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ ہوچکا ہے جبکہ ضلع کے دیگر حصوں میں لڑائی جاری ہے۔ ضلع سنگین پر قبضہ سے قبل صوبہ ہلمند کے نائب گورنر نے فیس بک کے ذریعے صدر اشرف غنی سے، ہلمند میں طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں مدد مانگی تھی ۔ نائب گورنر محمد جان رسول یار نے صدر غنی کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ دو روز کی لڑائی میں 90 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ وانہوں نے خبردار کیا تھا کہ صوبے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔ان کا صدر سے کہنا تھا کہ ہلمند کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں ۔حالیہ مہینوں میں طالبان نے ملک کے کئی علاقوں میں افغان فوج کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جس کے باعث سکیورٹی فورسرز دباؤ کا شکار ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر قبضہ کر لیا ہے۔
News ID 1860466
آپ کا تبصرہ