17 جون، 2016، 3:00 PM

افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 55 شدت پسند اور 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 

افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 55 شدت پسند اور 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 

افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 55 طالبان دہشت گرد اور 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 55 طالبان دہشت گرد اور 15 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قندھار کے ضلع میوند میں جھڑپوں میں 55 عدہشت گرد اور15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان نے بندتیمور کے علاقے میں سکیورٹیچیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ گورنر قندھار کے ترجمان نکے مطابق جھڑپوں میں فریقین کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں 55 طالبان دہشت گرد اور15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

طالبان ترجمان نے جھڑپوں کی تصدیق کردی ہے، جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 10 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، مشرقی افغانستان میں راکٹ پھٹنے سے 3  دہشت گرد مارے گئے، صوبہ فراہ اور پروان میں تشدد کے واقعات میں 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، افغان حکام نے طالبان کے ایک مربوط حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں 8 خودکش حملہ آوروں کو گرفتارکر لیا گیا ہے، دریں اثنا افغانستان نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان کوئٹہ شوریٰ کو ہلمند منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

News ID 1864803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha