مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع معصوم استنگزئی نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ داعش اور طالبان دہشت گرد گروہ پاکستان کے فوجی مراکز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان قائم مقام وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں افغانستان میں غیرملکی دہشت گرد داخل کرکے ایک بار پھر ملک کو دہشت گردی کا مرکز بنا کر بدنام کرنا چاہتی ہیں، افغان فورسز مسلح مخالف گروپوں کی نقل وحرکت کو روکنے کیلیے جلد موسم سرما آپریشن کا آغاز کریں گی۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع معصوم استنگزئی نے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ داعش اور طالبان دہشت گرد گروہ پاکستان کے فوجی مراکز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
News ID 1860417
آپ کا تبصرہ