مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز اور امریکی فوج نے قندوز پر سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔ افغان حکام کے مطابق شہر کے کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا۔
گزشتہ روز افغان طالبان نے افغانستان کے اہم شہر قندوز پر کئی اطراف سے حملہ کرکے شہر کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا تھا ۔ طالبان دہشت گردوں نے قندوز جیل توڑ کر 500 سے زائد قیدی بھی رہا کرالیے تھے ۔ آج افغان فورسز اور امریکی فوج نے طالبان کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔
امریکی فوج نے قندوز پر فضائی حملہ بھی کیا ۔ افغان وزارت دفاع کے حکام کے مطابق قندوز جیل، پولیس کمپاونڈ اور شہر کے وسطی علاقے کا کنٹرول دوبارہ افغان فورسز نے حاصل کرلیا ہے۔
افغان سکیورٹی فورسز اور امریکی فوج نے قندوز پر سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
News ID 1858488
آپ کا تبصرہ