20 اگست، 2016، 5:35 PM

افغانستان کے صوبہ قندوز کے ایک اہم ضلع پر طالبان کا قبضہ

افغانستان کے صوبہ قندوز کے ایک اہم ضلع پر طالبان کا قبضہ

افغان طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  رائٹرز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندوز کو ہرات اور دیگر شمالی صوبوں سے ملانے والے اہم ضلع خان آباد کا کنٹرول حاصل کرلیا۔افغان حکام کے مطابق قندوز کے دیگر اضلاع میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔ ضلع خان آباد کے چیف حیات اللہ امیری کے مطابق، 'طالبان نے ضلع پر مختلف مقامات سے حملہ کیا، ہم نے کئی گھنٹوں تک مزاحمت کی، لیکن چونکہ ہمیں معاونت نہیں ملی، لہذا ضلع پر طالبان نے کنٹرول کرلیا'۔ خان آباد پر طالبان کا قبضہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب 5 روز قبل طالبان نے صوبہ بغلان کے ایک ضلع کا کنٹرول حاصل کرکے حکومتی فورسز کی گاڑیوں اور اسلحے پر قبضہ کرلیا تھا۔ واضح  رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں بھی طالبان نے افغانستان کے پانچویں بڑے شہر قندوز کے تقریباً نصف پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں فورسز نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

News ID 1866351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha