مہر خبررساں ایجنسی نے نیٹ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے قندوز کے ضلع قلعہ ذل پر مختلف اطراف سےحملہ کرکے اس ضلع پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ قندوز پولیس کے ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی سکیورٹی دستوں نے جم کر لڑائی کی تاہم اضافی فورس کی عدم دستیابی کے سبب ایک موقع پر انھیں لڑائی ترک کرنا پڑی، تصادم میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے تاہم تاحال تعداد واضح نہیں ہے، اطلاعات کے مطابق لڑائی 24 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد طالبان نے ضلع قلعہ ذل پر قبضہ کرلیا۔ ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں درجنوں افغان فوجی مارے اور زخمی ہوگئے جبکہ طالبان دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ پربھی قبضہ کرلیاہے۔
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے قندوز کے ضلع قلعہ ذل پر مختلف اطراف سےحملہ کرکے اس ضلع پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
News ID 1872314
آپ کا تبصرہ