مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں صوبہ قندوز کے صوبائی کونسل کے صدر امرالدین ولی نے کہا کہ طالبان نے کسی مزاحمت کے بغیر ہی صوبہ قندوز کے 13 دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ان علاقوں پر فوج نے کنٹرول حاصل کیا تھا لیکن فوج کی جانب سے سکیورٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے طالبان نے دوبارہ ان علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے، حالیہ دنوں میں طالبان نے ہرات، ہلمند، بدخشاں اور بغلان سمیت کئی صوبوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
![طالبان کا افغانستان کے صوبہ قندوز کے 13 دیہات پر قبضہ کا دعوی طالبان کا افغانستان کے صوبہ قندوز کے 13 دیہات پر قبضہ کا دعوی](https://media.mehrnews.com/d/2017/05/07/3/2451887.jpg)
افغانستان میں صوبہ قندوز کے صوبائی کونسل کے صدر امرالدین ولی نے کہا کہ طالبان نے کسی مزاحمت کے بغیر ہی صوبہ قندوز کے 13 دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔
News ID 1874169
آپ کا تبصرہ