مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومتی ذرائع نے اب تک 200 طالبان کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صوبہ فاریاب میں طالبان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اوراب تک200 کے قریب طالبان ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 200 کے قریب طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اول نائب صدر رشید دوستم اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں اور سرکاری فورسز نے خواجہ کنتی کے پہاڑی سلسلے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، صوبہ سرائے پل میں نامعلوم افراد نے 4 ججوں کو اغوا کرلیا، مقامی حکام کے مطابق ان ججوں کو صوبہ جوزجان کے شہر شبرغان کے قریب سے اغوا کیا گیا، ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
شمالی افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومتی ذرائع نے اب تک 200 طالبان کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1857525
آپ کا تبصرہ