افغان فورسز نےقندوز شہرسے طالبان کو پسپا کردیا

افغان سکیورٹی فورسز نے تین دن تک شدید لڑائی کے بعد قندوز شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا اور طالبان شہر سے پسپا ہو کر فرار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے تین دن تک شدید لڑائی کے بعد قندوز شہر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا اور طالبان شہر سے پسپا ہو کر فرار ہوگئے ہیں۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان سے قندوز شہر کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان فورسز نے رات بھر شدید لڑائی کے بعد آج صبح قندوز کے مرکزی علاقوں سے طالبان کاقبضہ چھڑا لیا ہے ۔انہوں نے جھڑپوں کے دوران طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویِ کیا ۔

 

News Code 1858525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha