13 اکتوبر، 2015، 1:11 PM

طالبان کا غزنی پر حملہ / گھمسان کی لڑائی جاری

طالبان کا غزنی پر حملہ / گھمسان کی لڑائی جاری

افغان طالبان نے قندوز کے بعد اب غزنی شہر پر کئی اطراف سے حملہ کردیا ہے جس کے بعد افغان فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے قندوز کے بعد اب غزنی شہر پر کئی اطراف سے حملہ کردیا ہے جس کے بعد افغان فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات افغان طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر کئی اطراف سے حملہ کردیا۔ جس کے بعد افغان طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

غزنی کے نائب گورنر محمد علی احمدی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ منگل کی علی الصبح غزنی شہر پر کم و بیش 2 ہزار طالبان دہشت گردوں نے کئی جانب سے حملہ کیا۔ طالبان صوبائی دارالحکومت سے صرف 5 کلو میٹر دور رہ گئے تھے تاہم افغان فوج نے طالبان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

ادھر افغان حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند روز سے اس علاقے میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا، اس لئے قریبی صوبوں سے مزید فوجی دستے وہاں پہنچ گئے تھے جس کی وجہ سے طالبان کو قندوز کی طرح کامیابی نہیں ملی۔

News ID 1858832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha