افغانستان میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی دہشت گرد موجود

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی دہشت گرد موجود ہیں جوافغانستان میں دہشت گردی اور بدامنی کا باعث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے معاون دولت وزیر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی دہشت گرد موجود ہیں جوافغانستان میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ دولت وزير نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 10 دہشت گردوں میں 4 دہشت گرد غیر ملکی ہیں ۔ ادھر افغان وزارت داخلہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی دہشت گرد افغانستان کی سکیورٹی کے لئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔

News Code 1856733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =