ترکی میں بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک

ترکی کے صوبہ میرڈين میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صوبہ میرڈين میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں حالیہ دنوں میں مسلسل بم دھماکے ہورہے ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ترکی میں ہونے والے بعض حملوں کی ذمہ داری سنی کرد تنظیم پ ک ک نے قبول کی ہے اس سے قبل صوبہ دیار بکر میں ہونے والے بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایک سال کے دوران ترکی اور پ ک ک کے درمیان لڑائی میں اب تک 355 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں سنی کردوں کو بھی ترک فوجیوں نے ہلاک کردیا ہے۔

News Code 1863019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =