23 اکتوبر، 2026، 1:43 PM

امریکی رہنماؤں نے تاریخ میں مجرمانہ ترین کردار ادا کیا، ترجمان ایرانی آرمی

امریکی رہنماؤں نے تاریخ میں مجرمانہ ترین کردار ادا کیا، ترجمان ایرانی آرمی

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ایران سے متعلق بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران بھی حملہ کرکے مجرمانہ ترین کردار کا ریکارڈ قائم کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے ایران کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے امریکی رہنماؤں کو تاریخ کی مجرمانہ شخصیات قرار دیا ہے۔

جنرل اکرمی نیا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے سے متعلق بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران بھی حملے کیے، جن میں ان کے بقول شہریوں اور ملاحوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے ممنوعہ بموں کے استعمال سے ہونے والے حملوں میں 168 بچوں اور متعدد کھلاڑیوں کے جانی نقصانات کا ذکر کیا۔ انہوں نے 104 ملاحوں کی شہید اور شادی کی ایک تقریب پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اقدامات پر سوالات اٹھائے۔

جنرل اکرمی نیا نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ کیا قدیم زمانے سے لے کر آج تک تاریخ میں کبھی ایسے مجرم دیکھے گئے ہیں جو موجودہ امریکی قیادت کے کردار کے ہم پلہ ہوں؟

News ID 1942304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha