مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع مہرداد اخلاقی کتابچی نے کہا ہے کہ ایران بار بار دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں لفظی محاذ آرائی کے بجائے اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے اور مؤثر دفاعی قوت میں اضافے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انہوں نے اپنے پہلے دفتری گھنٹے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس اور ایرانی فوج کے فضائی دفاعی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختص کیے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا: ’’ہم مٹی کھا لیں گے، لیکن اپنی سرزمین کا ایک ذرہ بھی نہیں دیں گے۔‘‘
آپ کا تبصرہ