1 اکتوبر، 2026، 3:08 PM

ٹرمپ اور مودی کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعلقات پر گفتگو

ٹرمپ اور مودی کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعلقات پر گفتگو

ہندوستانی وزیراعظم نے امریکی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ہند اور امریکہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مودی نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ٹرمپ کے ساتھ ان کی گفتگو ’’تعمیری‘‘ رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجیز اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔

مودی نے مزید کہا کہ ہم نے جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقائی اور عالمی امور، بالخصوص عالمی امن و سلامتی کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے یہ ٹیلیفونک گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ نے چند روز قبل ’’روس اور ایران پر پابندیوں‘‘ سے متعلق قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت امریکی صدر کو ان ممالک سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے جو روس سے بڑی مقدار میں تیل یا گیس خریدتے اور روسی پابندیوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

یاد رہے نئی دہلی نے اس قانون سے متعلق اپنے خدشات امریکہ کے سامنے پیش کیے ہیں۔

یہ گفتگو ہندوستان کے وزیرِ تجارت کے امریکہ کے دورے کے آغاز کے ساتھ ہوئی ہے، جہاں وہ امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

News ID 1941775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha