26 جولائی، 2026، 10:16 AM

کویت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شرکت کی خبروں کی تردید کر دی

کویت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شرکت کی خبروں کی تردید کر دی

کویتی سفیر نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی فوجی یا انٹیلی جنس آپریشن میں کویت کا کوئی کردار نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں اپنی شمولیت سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

کویتی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کونا) کے مطابق واشنگٹن میں کویت کے سفیر، الزین صباح ناصر السعود الصباح نے کہا کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی یہ رپورٹ، جس میں کویت کو ایران کے خلاف فوجی یا انٹیلی جنس کارروائیوں میں شریک قرار دیا گیا، سراسر غلط اور حقائق کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بحرین اور کویت نے پہلی مرتبہ ایران کے خلاف براہِ راست فضائی حملے کیے اور ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا تھا کہ بحرین اور کویت نے خفیہ طور پر اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے ایران میں اہداف پر حملے کیے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے ان کارروائیوں میں انٹیلی جنس معلومات اور فضائی معاونت فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں کا ہدف ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر تھے۔

تاہم کویت نے ان تمام دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں اس کی کوئی شمولیت نہیں۔

News ID 1940454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha