30 ستمبر، 2026، 2:27 PM

امریکا عراق میں اپنا فوجی مشن ختم کرنے کے قریب

امریکا عراق میں اپنا فوجی مشن ختم کرنے کے قریب

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا عراق میں اپنی باضابطہ فوجی کارروائیاں ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم انٹیلی جنس اور نگرانی کی کچھ کاروائیاں برقرار رکھی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا عراق میں اپنی باضابطہ فوجی کارروائیاں ختم کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق، فوجی مشن کے باضابطہ خاتمے کے باوجود واشنگٹن عراق میں انٹیلی جنس اور نگرانی کی بعض کاروائیاں برقرار رکھے گا۔ یہ کاروائیاں عراق کے اندر بھی استعمال کی جاسکیں گی۔

امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی میرینز کی ایک تعداد عراق میں موجود رہے گی تاکہ امریکی سفارتی مشنز اور مراکز کی حفاظت کی جا سکے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے مزید رپورٹ کیا کہ اربیل کے اطراف میں تعینات امریکا کا ایک پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام عراق سے واپس نکال لیا گیا ہے۔ عراق میں موجود امریکا کے دیگر فضائی دفاعی نظام بھی زیادہ تر امریکی سفارتی مراکز اور مشنز کے تحفظ پر مرکوز رہیں گے۔

عراق میں امریکی فوجی مشن کا خاتمہ بغداد اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اعلان کردہ منصوبے کے مطابق عراق میں امریکا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد کا مشن ستمبر 2026 کے اختتام تک ختم ہوجائے گا۔

News ID 1941759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha