30 ستمبر، 2026، 3:36 PM

عراق، حکومت نے حشد الشعبی قانون کا مسودہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا

عراق، حکومت نے حشد الشعبی قانون کا مسودہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا

عراقی کابینہ نے حشد الشعبی کے قانون کی منظوری کے بعد اسے قانونی مراحل مکمل کرنے اور حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو ارسال کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی حکومت نے سکیورٹی اداروں کو منظم کرنے کے مقصد سے حشد الشعبی سے متعلق قانون کا مسودہ کابینہ سے منظور ہونے کے بعد پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے تاکہ اس پر قانونی کارروائی اور حتمی ووٹنگ کی جاسکے۔

الجزیرہ کے مطابق عراقی کابینہ نے ملک کے سکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے حشد الشعبی قانون کے مسودے کی منظوری دی اور اسے غور و حتمی ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ کو ارسال کردیا۔

عراق کے مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان صباح النعمان نے کہا کہ حکومت کی بنیادی پالیسی ملک میں اسلحے کو ریاست کے اختیار میں محدود رکھنا ہے۔ حکومت نے مسلح گروہوں کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور سرکاری اداروں کے دائرہ کار سے باہر اسلحے کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان گروہوں کے مؤقف کو بھی مدنظر رکھا ہے جنہوں نے اسلحہ حکومت کے حوالے کرنے کو بین الاقوامی اتحاد کی افواج کے عراق سے انخلا سے مشروط کیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں تین بڑے گروہوں نے اپنا تمام اسلحہ حکومت کے حوالے کردیا ہے، جبکہ دیگر گروہوں کو حشد الشعبی کی باضابطہ ساخت کے اندر منظم کیا جائے گا۔

News ID 1941760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha