مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز میں پائلٹوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامی حالت میں سعودی عرب میں اتر گیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارے نے ہنگامی حالت اور مدد کی درخواست پر مبنی پیغام بھیجا تھا۔ طیارے میں تقریباً 150 اسرائیلی مسافر سوار تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق طیارے کا ہائی جیکنگ سے متعلق کوڈ فعال ہونے کے بعد اسے اغوا کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے نے اپنا رخ تبدیل کرکے سعودی عرب کی جانب کرلیا، جبکہ بعد میں اطلاع دی گئی کہ طیارہ سعودی عرب کے شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتر گیا۔
اس دوران بن گوریون ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی پروازیں بھی روک دی گئیں۔ بعض اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ طیارے کے پائلٹوں نے مقبوضہ فلسطین اور اردن میں موجود کنٹرول ٹاورز سے رابطہ نہیں کیا۔
تاہم بعض دیگر اسرائیلی ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ واقعے کا طیارہ اغوا کرنے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور طیارے کے اندر ہونے والی لڑائی کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
نیتن یاہو کے ترجمان نے بھی بعد میں تصدیق کی کہ یہ واقعہ طیارہ اغوا کرنے کی کارروائی نہیں تھا۔ اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ ممکنہ طور پر پائلٹ اور معاون پائلٹ کے درمیان جھگڑا اس واقعے کی وجہ بنا۔
اس واقعے سے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو آگاہ کیا گیا اور سکیورٹی حکام کے درمیان مشاورت شروع ہوگئی۔
آپ کا تبصرہ