ناروے میں چھوٹا طیارے کی سڑک کے درمیان لینڈنگ

ناروے میں چھوٹے طیارے نے سڑک کے وسط میں ہنگامی لینڈنگ کی جس میں پائلٹ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناروے میں چھوٹے طیارے نے سڑک کے وسط میں  ہنگامی لینڈنگ کی جس میں پائلٹ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ناروے میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹا طیارہ  سڑک کے بیچ ہنگامی لینڈنگ کرتا دکھائی دیا اور لینڈنگ کے دوران طیارہ لڑکھڑاتے ہوئے سڑک سے بری طرح ٹکرا کر رکا۔رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ سڑک پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ اس واقعہ میں پائلٹ خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1883488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =