1 جون، 2023، 1:54 PM

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباه+ ویڈیو

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباه+ ویڈیو

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چامراج نگر میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو پائلٹ موجود تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کا طیارہ ’کرن‘ معمول کی تربیتی پرواز پرمامور تھا جس نے سورت گڑھ کے فضائی اڈے سے اُڑان بھری تھی۔ طیارہ زیر تربیت پائلٹ اُڑا رہا تھا اور ایک سینیئر انسٹرکٹر پائلٹ ان کے ساتھ تھے۔
پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا جس پر طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا اور ایک میدانی علاقے میں طیارے کا ملبہ مل گیا جو آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے صبح ایک فوجی طیارے کو فضا میں ہچکولے کھاتے ہو ئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھا جس پر دیہاتی میدان سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ زمین پر گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس نے دوران پرواز طیارے میں خرابی پیدا ہونے کے پیش نظر پیرا شوٹ کی مدد سے  طیارے سے باہر چھلانگ لگادی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس محفوظ ہیں تاہم انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News ID 1916878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha