8 اپریل، 2023، 12:21 PM

ایران اور سعودی تعلقات میں بہتری سے ہمیں مایوسی ہوئی، سربراہ سی آئی اے

ایران اور سعودی تعلقات میں بہتری سے ہمیں مایوسی ہوئی، سربراہ سی آئی اے

امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیم بیل برٹز نے سعودی عرب کے ولی عہد شاہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ایران اور شام کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات سے مایوس اور ناامید ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے چند روز پہلے سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور ولی عہد شاہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ امریکی اعلی عہدیدار نے سعودی ولی عہد کو خطے میں امن و امان کے حوالے ہونے والی پیشرفت پر اپنی پریشانی کا ذکر کیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ولیم برٹز نے شہزادہ محمد بن سلمان کو کہا کہ ایران اور شام واشنگٹن کے دشمن ہیں لہذا سعودی عرب کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے سے امریکی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اطلاعات کے تبادلے اور دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی جیسے امور پر گفتگو کی۔ 

یاد رہے کہ دو دن قبل ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیانی سفارتی اور دیگر تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں معاملات کو آگے بڑھایا تھا۔ دونوں ممالک نے سفارتی مشن بحال کرنے اور حج و زیارات اور ویزہ جیسے امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

News ID 1915773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha