مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر پر میزائل حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن ’’نصر 2‘‘ کے 24ویں مرحلے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فضائیہ کے دستوں نے کروز میزائلوں کے ذریعے بحرین میں موجود امریکی کمپنی ایمازون کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی گزشتہ روز امریکی فوج کی جانب سے دارخوئین کے علاقے میں زیر تعمیر غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ’ظالموں کو شکست دینے اور دشمن کی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ