17 جولائی، 2026، 11:05 PM

محاصرے کے جواب میں سخت اقدامات کئے جائیں گے، یمن کا سعودی عرب کو انتباہ

محاصرے کے جواب میں سخت اقدامات کئے جائیں گے، یمن کا سعودی عرب کو انتباہ

یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر محاصرہ جاری رہا تو انصاراللہ کی قیادت کے حکم پر کسی بھی کارروائی کے لیے مسلح افواج تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے وزیر دفاع محمد العاطفی نے سعودی عرب اور اس ملک کے محاصرے میں شریک عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کسی بھی حکم پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔

محمد العاطفی نے کہا کہ حملہ آور ممالک، خصوصا سعودی دشمن اور محاصرے میں شامل دیگر فریقوں کو خبردار کرتے ہیں کہ یمنی مسلح افواج کے ہاتھ کھلے ہیں۔ گزشتہ دنوں کے دوران انصاراللہ کے سربراہ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے فوجی تیاریوں کی سطح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یمنی وزیر دفاع کے مطابق، ان کی افواج محاصرے کے جواب میں محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ، ہوائی اڈے کے مقابلے میں ہوائی اڈہ اور بندرگاہ کے مقابلے میں بندرگاہ کی پالیسی سے متعلق کسی بھی ہدایت پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل انصاراللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اب حقیقی صورتحال یہ ہے کہ صنعا ایئرپورٹ کے مقابلے میں ریاض ایئرپورٹ، ایئرپورٹ کے مقابلے میں ایئرپورٹ، بندرگاہ کے مقابلے میں بندرگاہ اور محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ ہوگا۔

انہوں نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا کہ وہ محاصرے کو جاری رکھ کر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے اور کہا کہ یمن کے عوام اس صورتحال کو قبول نہیں کریں گے۔

انصاراللہ کے سربراہ نے سوال اٹھایا کہ سعودی عرب یمنی عوام کو محاصرے اور مشکلات میں کیوں رکھنا چاہتا ہے اور انہیں تیل و گیس کی دولت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کیوں محروم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ سعودی پالیسیوں کے باعث یمنی عوام غربت اور مشکلات کا شکار ہیں اور یہ اقدامات صہیونیت کی خدمت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

News ID 1940344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha