14 جولائی، 2026، 11:47 AM

امریکہ سے تعاون کرنے والوں پر حملہ کریں گے، اردن کے عوام سے کوئی جنگ نہیں، سپاہ پاسداران

امریکہ سے تعاون کرنے والوں پر حملہ کریں گے، اردن کے عوام سے کوئی جنگ نہیں، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب نے اردن کے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی لڑائی اردن کے عوام سے نہیں بلکہ ان قوتوں سے ہے جو خطے میں امریکی جارحانہ کارروائیوں میں شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن نصر2 کے تیسرے مرحلے میں اردن کے ایک ہوائی اڈے پر موجود امریکی اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی "یا لثارات الحسینؑ" کے رمز کے ساتھ انجام دی گئی، جس کا مقصد ان امریکی عناصر کو نشانہ بنانا تھا جو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اس اڈے کو استعمال کر رہے تھے۔

سپاہ پاسداران نے اردنی عوام سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ ایران کی لڑائی اردن کے عوام سے نہیں بلکہ ان امریکی قوتوں سے ہے جو خطے میں جارحانہ کارروائیوں میں شریک ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سحرگاہ کے وقت آپریشن نصر2 کے دوران اردن کی سرزمین پر موجود ایک ایسے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے ایران کے خلاف حملے کیے گئے تھے۔

سپاہ کے مطابق امریکی اڈوں کا استعمال خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے اور ان مراکز کو نشانہ بنانا دفاعی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حملوں کے پہلے دن بھی انہی اڈوں سے کارروائیاں کی گئیں جن میں میناب کے علاقے میں 186 معصوم طلباء اور اساتذہ شہید ہوگئے۔

بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ کی براہ راست حمایت سے اسرائیلی کارروائیوں میں ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہوئے، جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے۔

News ID 1940290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha