مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اب بھی ایران کے ساتھ کسی قابل قبول حل تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رائٹرز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرنے کے عزم پر قائم ہے اور تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ پر ایک بار پھر ایران پر حملہ کرکے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کا اعلان کرچکے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مستقبل کے بارے میں مزید سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ