مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات، جو پہلے سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونا تھے، اب قطر منتقل کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کا اجلاس، جو پہلے سوئٹزرلینڈ میں طے تھا، اب قطر میں منعقد ہوگا۔
ادھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقۂ کار سے متعلق تکنیکی مذاکرات آئندہ چند روز کے لیے بدستور طے شدہ ہیں۔
امریکی عہدیدار نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ فوجی جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی مذاکرات منسوخ نہیں کیے گئے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے بدستور جاری ہیں۔
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا تھا کہ رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دیے گئے ہیں، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق مذاکرات صرف ایک نئے مقام، یعنی قطر، منتقل کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ