مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دروز رہنما اور پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ ولید جنبلاط نے بیروت اور تل ابیب کے درمیان مجوزہ فریم ورک معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے لبنان پر مسلط کیا گیا یکطرفہ معاہدہ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولید جنبلاط نے اپنے بیان میں کہا کہ جس معاہدے کو بہت سے لوگ ذلت آمیز قرار دے رہے ہیں، وہ اسرائیل کی جانب سے لبنانی مذاکراتی ٹیم پر اندرون اور بیرون ملک مسلط کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ صلح ناممکن ہے اور اس معاہدے میں اسرائیل کی کسی قسم کی پسپائی یا انخلا شامل نہیں۔
ولید جنبلاط نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ جنوبی لبنان میں متاثرہ شہریوں کی آبادکاری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
آپ کا تبصرہ