مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی پولیس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ لندن میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے 14 تخریبی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں سفارت خانے کی بلڈنگ پر نصب شدہ ایرانی پرچم کی توہین کرنے والا بھی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ڈپلومیٹک مکان پر حملہ کرنے، بغیر اجازت کسی مکان میں داخل ہونے، کسی ملک کے پرچم کی بے حرمتی کرنے اور پلیس پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا ہے۔ جبکہ باقی 13 نفر آشوب بپا کرنے اور ڈپلومیٹک مکان پر حملہ ور ہونے کے جرم میں گرفتار ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ