23 نومبر، 2025، 8:32 PM

اسرائیل 10 نومبر کے بعد سے غزہ جنگ بندی کی تقریباً 500 خلاف ورزیاں کرچکا

اسرائیل 10 نومبر کے بعد سے غزہ جنگ بندی کی تقریباً 500 خلاف ورزیاں کرچکا

اسرائیل 10 نومبر سے اب تک 497 مرتبہ غزہ امن معاہدے کیخلاف ورزی کرچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ل، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی ہے کہ غاصب اسرائیلی فورسز نے 10 نومبر سے جنگ بندی معاہدے کی 497 دستاویزی خلاف ورزیاں کی ہیں، جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ صرف ہفتے کے روز 27 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور 87 دیگر زخمی ہوئے۔

جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کل 342 شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، شہید اور 875 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 35 فلسطینیوں کو دراندازی اور چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

غزہ حکومت نے جاری خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور امریکا، بین الاقوامی ثالثوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی غزہ میں دو سال سے زیادہ اسرائیلی حملوں کے بعد ہوئی جس میں 69,000 سے زیادہ فلسطینی شہید، 170,000 سے زیادہ زخمی ہوئے اور تقریباً 90 فیصد علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

News ID 1936682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha