مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے مالی تعاون سے چلنے والے ایران مخالف چینل "ایران انٹرنیشنل" کے ٹیلیگرام چینل کو ہیک کر لیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک سے منسلک 71 ہزار ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو ایران کے اندر سے جعلی ویڈیوز اور جھوٹی خبریں فراہم کرتے تھے۔ ان کے اسرائیلی حکومت اور مغربی انٹیلی جنس اداروں سے گہرے روابط ہیں۔
ایران انٹرنیشنل نے حالیہ صہیونی جارحیت کے دوران تل ابیب کی من گھڑت خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے ایران پر حملے کو جواز فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
یہ ایران مخالف نیٹ ورک پہلے سعودی عرب کے مالی تعاون سے چل رہا تھا۔ بعد ازاں، جب ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہوئے تو اس چینل کی مالی سرپرستی صہیونی حکومت نے سنبھال لی۔ یہ نیٹ ورک لندن اور واشنگٹن دونوں میں سرگرم ہے۔
آپ کا تبصرہ