21 مئی، 2025، 8:20 PM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خودکش دھماکہ، بھارت کو مورد الزام ٹھہرایا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خودکش دھماکہ، بھارت کو مورد الزام ٹھہرایا

پاکستان نے صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر ہونے والے مشتبہ خودکش حملے کا الزام ہندوستان پر عائد کیا ہے جس میں تین بچے جاں بحق ہوئے۔

مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں آرمی پبلک سکول کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کا الزام بھارت پر عائد کیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ایک حملہ آور نے  گاڑی بس سے ٹکرا دی جس سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے تین بچوں سمیت بس ڈرائیور اور ایک سیکورٹی گارڈ  موقع پر ہی جاں بحق جب کہ درجنوں بچے شدید زخمی ہوئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا۔

فوری طور پر کسی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ 
تاہم، پاک آرمی کے میڈیا ونگ نے  ایک بیان جاری کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ اس کے پڑوسی ملک بھارت نے حملے کی "منصوبہ بندی" کی تھی۔

News ID 1932842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha