مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ ماسکو کے دوران کہا کہ وہ دوست ملک چین کے ساتھ مشاورت کے سلسلے میں جلد ہی بیجنگ جائیں گے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ آنے والے مہینوں میں، جیسے جیسے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاملے پر بات چیت نئے مراحل میں داخل ہوگی، روس اور چین کا کردار انتہائی اہم اور تعمیری ثابت ہو سکتا ہے۔
عراقچی نے روس کے دو روزہ دورے پر اعلی روسی حکام کے علاوہ اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن بن جاسم سے بھی ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ