26 اگست، 2024، 6:07 PM

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے پیر کی سہ پہر تہران میں ملاقات کی۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے پیر کی سہ پہر تہران میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں جاری ہے۔

توقع ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی ملاقات کے دوران علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قطری وزیر خارجہ اپنے دورہ تہران میں ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس ہفتے کے شروع میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر حامد رضا دہقانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 26 اگست کو تہران کا اہم دورہ کریں گے"۔

News ID 1926196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha