22 جون، 2024، 12:58 PM

خلیج عدن میں تجارتی کشتی پر حملہ

خلیج عدن میں تجارتی کشتی پر حملہ

سمندری تجارت کے برطانوی ادارے کے مطابق خلیج عدن میں تجارتی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سمندری تجارت کے برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ عدن کے مشرق میں سمندر میں حرکت کرتے ہوئے تجارتی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر برطانوی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ یمنی ساحلی شہر عدن سے 126 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں پیش آیا ہے۔ برطانوی ادارے نے ابھی تک حادثے کی نوعیت کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یمن کے سرکاری ذرائع اور انصاراللہ نے تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یمنی فوج نے انتباہ کررکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے حملے ختم ہونے تک بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کیا جائے گا۔

News ID 1924879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha