29 مئی، 2024، 8:29 AM

دنیا صہیونی حکومت کے مظالم کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، باقر قالیباف

دنیا صہیونی حکومت کے مظالم کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ دنیا صہیونی حکومت کے مظالم کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں اور بچوں پر بمباری صرف شیطان ہی کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں۔ دنیا مزید صہیونی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے عالمی ممالک مخصوصا عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ متحد ہوکر غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کے لئے اقدام کریں۔

News ID 1924372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha