مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کی ناتوانی کی وجہ سے صہیونی دہشت گرد نیٹ ورک غزہ میں فلسطینی عوام کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے تابعین اسکول میں 150 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ صہیونی جنایت کار انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے قائل نہیں ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ عالمی برادری ہولناک جرائم کے باوجود صہیونی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے عاجز ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک صہیونی حکومت کی مسلسل تشویق کررہے ہیں۔ صہیونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔ مسلمان ممالک کو متحد ہوکر صہیونی حکومت کو غزہ میں مظالم سے روکنا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ