21 جنوری، 2024، 3:57 PM

غزہ، قابض صیہونی فوج کے خلاف مزاحمتی فورسز کا کامیاب آپریشن

غزہ، قابض صیہونی فوج کے خلاف مزاحمتی فورسز کا کامیاب آپریشن

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپ جاری ہے جب کہ قابض فوج نے اس پٹی کے بعض حصوں کو توپ خانے اور لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی ذرائع نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر اسرائیلی توپ خانے اور فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب غزہ شہر کے جنوبی علاقوں میں آج صبح سے مزاحمتی فورسز  اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

اس دوران تحریک اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرایا القدس نے غزہ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے خلاف ایک کامیاب حملے کی اطلاع دی ہے۔

ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بھی شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں جاسوسی مشن کے دوران ایک اسرائیلی اسکائی لارک ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لینے کی اطلاع دی ہے۔

News ID 1921407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha