21 جنوری، 2024، 3:34 PM

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی فوج کے مسلسل مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 25 ہزار 105 افراد کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں کے دوران 62,681 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاندانوں کے خلاف نئے قتل عام کے پندرہ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 178 افراد شہید ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بننے والے متعدد افراد کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور ریسکیو فورسز کو انہیں بچانے یا ملبے سے نکالنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1921402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha