21 جنوری، 2024، 2:56 PM

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ کشیدگی میں اضافہ، الجزیرہ

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ کشیدگی میں اضافہ، الجزیرہ

غزہ میں صہیونی جنایات کی وجہ سے عالمی برادری کے شدید ردعمل کے باعث امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ کشیدگی بڑھ رہی ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں صہیونی جنایات کے بعد نتن یاہو حکومت اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

صہیونی چینل 13 نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی کابینہ کے اراکین اور امریکی حکام کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران فریقین کے درمیان زبانی تلخ کلامی معمول ہوچکی ہے۔ غزہ میں صہیونی جرائم میں اضافے کے بعد پہلے سے ہی کشیدگی کا شکار نتن یاہو اور جوبائیڈن کے تعلقات مزید کشیدہ ہورہے ہیں۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ اسرائیل کے دوران صہیونی حکام کے ساتھ ہونے والی نشستوں میں تلخ کلامی کے کئی مواقع پیش آئے۔

صہیونی مبصرین کے مطابق انتہاپسند صہیونی وزیرداخلہ ایتمار بن گویر نے اسرائیلی پولیس کو حکم دیا ہے کہ فلسطینی شہریوں سے خطرہ محسوس نہ ہوتو بھی ان پر فائرنگ کی جائے۔

طوفان الاقصی کے بعد غزہ میں پے در پے شکستوں اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد صہیونی کابینہ میں پھوٹ پڑگیا ہے۔ وزیرجنگ گیلانت اور نتن یاہو کے درمیان کشیدگی کی خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بن گئی ہیں۔

News ID 1921395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha