17 فروری، 2024، 10:22 PM

نتن یاہو کی مشکلا ت میں اضافہ، کابینہ تحلیل کرنے کے مطالبات بڑھ گئے

نتن یاہو کی مشکلا ت میں اضافہ، کابینہ تحلیل کرنے کے مطالبات بڑھ گئے

صہیونی وزیراعظم کی من مانی اور وزراء کے درمیان بداعتمادی میں اضافے کی وجہ سے اسرائیلی کابینہ کی تحلیل کے امکانات بڑھ گئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں پے در پے شکست اور ناکامیوں کے بعد صہیونی کابینہ مزید انتشار کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نتن یاہو کی غزہ میں کاروائیوں کے حوالے سے من مانی اور دوسروں کو اعتماد میں لئے بغیر کئے گئے اقدامات کی وجہ سے کابینہ کے اندر شدید تشویش پیدا ہورہی ہے۔

دوسری جانب نتن یاہو اور بنی گینٹز اور دیگر اعلی حکام کے درمیان باہمی اعتماد کا بھی شدید فقدان پایا جاتا ہے۔ بنی گینٹز اور گاڈی آئزنکوٹ نے کابینہ کی تحلیل کو جلد عملی جامہ پہنانے کی دھمکی دی ہے۔

عبرانی چینل 11 کے مطابق وزیراعظم نتن یاہو بنی گینٹز اور جوبائیڈن انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بدبین ہیں کیونکہ اسرائیلی بااثر وزیر امریکی حکام کے ساتھ مل کر نتن یاہو کے خلاف کوئی سازش کرسکتے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق نتن یاہو کو صدر جوبائیڈن انتظامیہ اور بعض صہیونی حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتوں اور مذاکرات کے بارے میں تحفظات ہیں اسی وجہ سے صہیونی کابینہ کے اجلاسوں کے دوران بھی شدید بدنظمی اور بدبینی دیکھنے میں آئی ہے۔

News ID 1921953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha