16 فروری، 2024، 1:48 PM

تل ابیب، صہیونی جنگی کابینہ میں کشیدگی بڑھ گئی

تل ابیب، صہیونی جنگی کابینہ میں کشیدگی بڑھ گئی

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتن یاہو کی جنگی کابینہ میں غزہ میں صہیونی فورسز کی کاروائیوں کے حوالے سے اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے نتن یاہو کی جنگی کابینہ میں کشیدگی نمایاں ہورہی ہے۔ وزیراعظم اور بنی گینٹز کے درمیان اختلافات بڑھنے کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت بند ہے۔

عبرانی ذرائع کے مطابق نتن یاہو کو گینٹز کے بارے میں شکو ک و شبہات ہیں کیونکہ امریکہ کے ساتھ خفیہ رابطے ہونے کا شک ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن گاڈی آئنزنکوٹ نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات پر تنقید کی تھی اورنتن یاہو کی ٹیم کو کمزور قرار دیا تھا۔

صہیونی اخبار معاریو نے کہا ہے کہ ایک سروے کے مطابق 45  فیصد اسرائیلی حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسرائیلی وفد بھیجنے کے خلاف ہیں جبکہ 33 فیصد اسرائیلی مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب تل ابیب میں حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی رہائی کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ صہیونی عوام بیت المقدس میں بھی مظاہرہ کرکے غزہ میں فوری جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News ID 1921934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha