22 مارچ، 2024، 10:51 AM

فلسطین،جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں جاری، سربراہ موساد قطر کا دورہ کریں گے

فلسطین،جنگ بندی اور  قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں جاری، سربراہ موساد قطر کا دورہ کریں گے

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کے لئے موساد کے سربراہ قطر کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی  ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے اعلان کیا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کے لئے صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ قطر کا دورہ کریں گے۔

نتن یاہو کے دفتر نے تاکید کی ہے کہ موساد کے چیف اپنے دورے کے دوران سی آئے اے کے سربراہ، قطر کے وزیراعظم اور مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ تل ابیب میں صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے داارلحکومت کی اہم شاہراہ بند کردی ہے۔ مظاہرین نے حماس کے ساتھ مذاکرات اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر میں موجود صہیونی مذاکراتی وفد اور جنگی کابینہ کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ مذاکراتی وفد اپنے اختیارات میں اضافہ چاہتا ہے جبکہ صہیونی جنگی کابینہ وفد کو مزید اختیارات دینے پر آمادہ نہیں ہے۔

News ID 1922753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha