مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کیسیو نے نتن یاہو حکومت کو غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی وجہ سے فاشسٹ قرار دیا ہے۔
صہیونی پارلیمنٹ میں عرب پارٹی الجبهه کے واحد یہودی رکن عوفر کیسیو اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کی وجہ سے صیہونی حکام کے غیض و غضب کا شکار ہیں۔
انہون نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ توقع کے عین مطابق تھا لیکن میں اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرنے سے کبھی دریغ نہیں کروں گا۔
صیہونی چینل 12 نے کہا ہے کہ کنیسٹ کے مذکورہ رکن نے تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جنگی جرائم اور نسل کشی کی وجہ سے الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے نتن یاہو اور یوا گیلانت کی گرفتاری کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ