3 مارچ، 2024، 4:44 PM

صہیونی حکومت میں شگاف مزید بڑھ گیا، بنی گینٹز کے دورہ امریکہ کا بائیکاٹ

صہیونی حکومت میں شگاف مزید بڑھ گیا، بنی گینٹز کے دورہ امریکہ کا بائیکاٹ

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتن یاہو کی جنگی کابینہ کے رکن بنی گینٹز کے دورہ امریکہ کے دوران اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے صہیونی ریڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کی طرف صہیونی جنگی کابینہ کے رکن بنی گینٹز کے دورہ امریکہ کے دوران کسی قسم کے تعاون سے انکار کیا گیا ہے۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق بنی گینٹز کے دورے کے دوران اجلاسوں میں سفارتخانے کی کوئی نمائندگی نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا تھا کہ بنی گنٹز نتن یاہو سے ہماہنگی کئے بغیر واشنگٹن اور لندن کا دورہ کریں گےجس کے دوران وہ برطانوی اور امریکی حکام سے غزہ کی جنگ کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔

غزہ میں جانی نقصانات اور اقتصادی مشکلات سے بھرپور جنگ کے بعد صہیونی حکومت داخلی خلفشار کا شکار ہوچکی ہے۔ کابینہ کے اراکین کے درمیان بداعتمادی کی وجہ سے واشنگٹن حکام کو بھی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق  بنی گینٹز کی جانب سے اچانک وزیراعظم کو اعتماد میں لئے بغیر واشنگٹن اور لندن کے دورے کے اعلان کے بعد صہیونی حکومت میں دڑاریں مزید گہری ہوگئی ہیں۔

News ID 1922368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha