3 مارچ، 2024، 5:13 PM

امریکہ: نیویارک کے عوام غزہ کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئے

امریکہ: نیویارک کے عوام غزہ کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئے

امریکہ میں ملک گیر مظاہروں کے ساتھ ہی نیویارک شہر سے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہزاروں امریکی عوام نے ہفتے کے روز فلسطین کے حق میں "عالمی یومِ عمل" کے موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس رجیم سے متعلق امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی حمایت میں جاری مظاہروں میں سب بڑا اور وسیع مظاہرہ نیویارک شہر میں کیا گیا جہاں بارش کے باوجود ہزاروں افراد واشنگٹن اسکوائر سینٹرل پارک میں جمع ہوئے اور غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

News ID 1922373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha