27 نومبر، 2023، 10:36 AM

جنگی بجٹ کے حوالے سے صہیونی کابینہ میں تنازع

جنگی بجٹ کے حوالے سے صہیونی کابینہ میں تنازع

بنی گینٹز نے غیر دفاعی بجٹ مختص کرنے کی صورت میں نتن یاہو کی حکومت کے لئے خطرات ایجاد کرنے کی دھمکی دے دی

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ صہیونی اخبار اسرائیل ٹائمز کے مطابق غزہ میں جاری جنگ بندی کے دوران نتن یاہو کی کابینہ دوبارہ داخلی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگی کابینہ کے وزیر بنی گینٹز نے انتباہ کیا ہے کہ سارا بجٹ جنگی ضروریات پر خرچ ہونا چاہئے۔ اگر جنگی امور کے علاوہ کسی اور مد میں خرچ کیا جائے تو ان کی پارٹی مخالفت کرے گی جس سے حکومت کو خطرہ پیدا ہوجائے گا۔

دوسری جانب سے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنی گینٹز کی درخواست قابل قبول نہیں ہے۔

یاد ہے کہ نتن یاہو کابینہ 2023 کے بجٹ میں تبدیلیوں کے حوالے سے مذاکرات کررہی ہے تاہم بحث سے پہلے ہی کابینہ اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔

انتہاپسند وزیرخزانہ اسموتریچ نے ترقیاتی اور دیگر کاموں کے لئے 900 ملین شِکل محفوظ رکھا ہے جو بنی گینٹز کی جانب سے شدید مخالفت کا باعث بن گیا ہے۔ ان کے مطابق خطیر رقم کو غیر دفاعی کاموں میں خرچ کرنے سے قومی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔ ہم جنگ کی حالت میں ہیں لہذا حکومت کو اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے۔

News ID 1920211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha