8 نومبر، 2023، 7:11 PM

فلسطینی مزاحمت کی مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں کی بارش، صیہونی بینکروں میں جا چھپے

فلسطینی مزاحمت کی مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں کی بارش، صیہونی بینکروں میں جا چھپے

غاصب صہیونی فوج کے جرائم کے جواب میں القدس اور قسام بٹالین نے مقبوضہ اراضی کے متعدد علاقوں پر راکٹ داغے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی فوج کے جرائم کے جواب میں صیہونی ٹھکانوں اور بستیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

القدس بریگیڈز (فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کی عسکری شاخ) نے اعلان کیا کہ اس نے ناجائز صیہونی بستیوں "نیر اسحاق"، "علومیم" اور "کیبوتس کفار عزہ" پر میزائل داغے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد کی ناجائز صہیونی بستیوں پر بھی گولہ باری کی۔

دوسری طرف القسام بٹالینز (فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ) نے مفتاحم میں صیہونی فوجی کے اجتماع پر راکٹ داغے۔

فلسطینی مزاحمتی فورسز کے مقبوضہ علاقوں پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اطراف میں قائم صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

صہیونی فوج نے بھی صہیونی بستی "کیسوفیم" میں خطرے کا سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر غزہ سے المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ مزاحمتی فورسز کا مقابلہ قابض افواج سے ہے جو غزہ کے مغرب میں النابلسی چوک کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔

قدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے شمال مغرب میں واقع "المشتل" ہوٹل کے ارد گرد صہیونی دشمن کے متعدد ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کو کئی بھاری مارٹروں سے نشانہ بنایا جب کہ قسام بٹالین نے مارچ فوجی چھاونی کو بھاری مارٹروں سے نشانہ بنایا۔

 قسام بٹالین نے اعلان کیا کہ انہوں نے بیت حنون کے شمال میں الطوام اور شمال میں دو دیگر صہیونی ٹینکوں کو یاسین 105 راکٹوں سے نشانہ بنایا اور انہیں آگ لگا دی۔ اس طرح آج صبح سے قسام فورسز کے ہاتھوں تباہ ہونے والے صیہونی رجیم کے بھاری اور مہنگے ہتھیاروں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

News ID 1919890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha