مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے مختلف علاقوں میں عوام نے فلسطین میں بے گناہ شہریوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
یورو نیوز نے احتجاجی ریلی کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لندن کے مرکزی علاقے میں فلسطین کے حق میں ہونے والی ریلی میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے ظالمانہ فضائی حملے جاری ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین میں جاری صیہونی مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ