14 اکتوبر، 2023، 10:17 AM

فلسطین کے بارے میں سلامتی کونسل کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ

فلسطین کے بارے میں سلامتی کونسل کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ

فلسطینی استقامت اور اسرائيل کے درمیان ہونے والی لڑائی سے متعلق جمعے کے دن بند کمرے میں ہونے والا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دوسرا اجلاس بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگيا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوٹریش نے کہا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلئے تمام فریقوں اور ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ خالی کرنے کے بارے میں اسرائيل کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈلائن پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حکومت کا ہر طرح کا اقدام انسانی المیئے پر منتج ہوسکتا ہے۔

گوٹریش نے غزہ پٹی تک انسان دوستی پر مبنی رسائی اور بغیر کسی رکاوٹ کے امداد کی سپلائی کا راستہ ہموار کرنے اور انسانی حقوق کی پابندی پر تاکید کی۔

کہا جا رہا ہے کہ اس اجلاس کے دوران کشیدگی کا دائرہ مغربی کنارے اور لبنان تک پھیلنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گيا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویسیلی نیبنزیا نے اقوام متحدہ کو ایک قرارداد پیش کی جس کے مطابق مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے۔ 

News ID 1919371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha